13 اکتوبر 2012 - 20:30

خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ضرورت پڑنے پر اپنا جدید ترین ڈرون حازم استعمال کرے گا۔

ابنا: فرزاد اسماعیلی نے فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران بغیر پائلٹ کے طیارے بنانے کی ایرانی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں اور جدید ترین ڈرون کی تفصیلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حازم ڈرون طیارہ اونچی سطح پر پرواز کرنے کے ساتھ ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تیار کردہ ڈرون طیارے خلیج فارس کے مختلف علاقوں پر نظر رکھنے کے علاوہ خطے میں دشمن کے تمام اقدامات کو زیر نظر رکھنے کے لۓ بھی استعمال کۓ جا رہے ہیں۔

.....

/169